ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

Oct 17, 2023 | 10:41:AM
ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر میں ہر روز اضافہ،ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ، انٹربینک میں ڈالرمزید سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر  1روپے 23 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے سے بھی نیچے آگیا

انٹر بینک میں ڈالر 276.83 روپے سے گر کر 275.60 روپے تک گرگیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی،ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔ 

یاد رہے کہ 5 ہفتوں کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 30.30 روپے سستا ہوچکا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد سے زائد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے گھر صف ماتم بچھ گئی

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی،  ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار بھی کم ہو جانے کا امکان ہے۔ 

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 276.83 روپے سے بڑھ کر 277.03 روپے پر بند ہوا۔