موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی  

Oct 17, 2022 | 22:09:PM
موسم , محکمہ موسمیات ,پیشگوئی ,اسلام آباد ، خیبرپختونخوا ,پنجاب
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک  کے ساتھ بارش کاامکان ہے،   اسلام آباد ، خیبرپختونخوا کے بیشتر  اضلاع میں موسم خشک  رہے گا۔

ایبٹ آباد،بالاکوٹ ، ما نسہرہ اور گرد ونواح میں تیز  ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، پنجاب کے  بیشتر  اضلاع میں موسم  خشک رہے گا،پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گرم  رہے گا۔بلوچستان کے  بیشتر اضلاع میں موسم  خشک،دالبندین ،نوکنڈی، اور گردو نواح میں تیز گرد آلود ہوائیں متوقع ہیں۔

سندھ کے  بیشتر   اضلاع میں موسم  گرم اور خشک، گلگت بلتستان میں مطلع  جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا، کشمیر میں چند مقامات پر تیز  ہواوں اور گرج چمک کےساتھ  بارش کی توقع ہے۔