الیکشن آئین اور قانون کے مطابق مقررہ وقت پر ہونگے، خواجہ آصف

Oct 17, 2022 | 18:42:PM
وزیر دفاع خواجہ آصف، نواز شریف، پاکستانی قوم، ضروری
کیپشن: خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ نواز شریف کا آنا پاکستانی قوم کیلئے بہت ضروری ہے ،الیکشن آئین اور قانون کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر ہوںگے ۔
اسلام آباد میں 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ تحریک انصاف کا لیڈر خود ہر جگہ سے لڑ رہا تھا ،ہم ضمنی الیکشن کو اپنی جیت سمجھ رہے ہیں ،تحریک انصاف اپنی دو سیٹس ہار چکی ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ جہاں عمران خود الیکشن نہیں لڑے وہاں پر جماعت ہار گئی،شاہ محمود قریشی بڑا سیاستدان ہے اس کی بیٹی ہار گئی، ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم کی ناراضگی والی کوئی ایسی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سیاسی الزائمر کے مرض میں مبتلا ،ملک میں انتشار چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب