عمران خان سیاسی الزائمر کے مرض میں مبتلا ،ملک میں انتشار چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

Oct 17, 2022 | 18:13:PM
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، مریم اورنگزیب، فارن فنڈڈ فتنہ، عمران خان، سیاسی انزائمر، مرض میں مبتلا
کیپشن: مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ آج فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان کی گفتگو سننے کے بعد یقین ہو گیا کہ وہ سیاسی الزائمر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ عمران خان ملک میں انتشار، سیاسی عدم استحکام اور افراتفری مچانے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان چار سال پاکستان کے عوام پر مسلط رہے،اپنے چار سالہ دور میں عمران خان نے ملک کا معاشی قتل کیا، ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کشمیر کا سودا کیا، کرپشن اور لوٹ مار کی داستانیں رقم کیں،عمران خان اقتدار کی ہوس اور لالچ میں اندھے ہو چکے ہیں، کپتان ضمنی الیکشن کے اندر اپنی ہی آٹھ سیٹوں میں سے دو سیٹوں پر ہارے،ضمنی الیکشن جیتنے کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں وفاق پر یلغار کرنے کا لائسنس مل گیا ہو،اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ دھونس دھمکی کے ساتھ وارننگ دیں اور الرٹ جاری کرتے ہوئے الیکشن کا مطالبہ کریں،اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو لے کر آپ وفاق پر حملہ آور ہوں۔
ان کاکہناتھا کہ کراچی اور ملتان کے ضمنی الیکشن عمران خان کے خلاف ریفرنڈم ہے،عمران خان نے ضمنی انتخاب میں چھ سیٹیں جیتی ہیں، آج وہ الیکشن کمیشن کی توہین کریں ناں؟جب الیکشن جیت جائیں تو خاموش، جب فیصلہ ان کے خلاف آئے تو وہ توہین کرتے ہیں،عمران خان نے آج اپنی پریس کانفرنس میں ایکس وائے زیڈ کا نام کیوں نہیں لیا،عمران خان کو آرمی چیف کی تعیناتی پر تکلیف ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے 75 سال میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا، عمران خان نے ملکی قرضوں کو 45 ہزار ارب روپے تک پہنچایا،پچہتر سالہ تاریخ میں تمام حکومتوں نے اتنا قرض نہیں لیا جتنا عمران خان نے لیا ہے،عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا،ہر جگہ کشکول لے کر گئے، ملک کو مقروض کیا۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ عمران نیازی کو اعظم سواتی کے ساتھ ہونے والے سلوک پر تشویش ہے، انہوں نے اپنے چار سالوں میں کیا کیا؟ ، عمران نیازی نے اس وقت ہیومن رائٹس واچ اور عالمی تنظیموں کو خطوط کیوں نہیں لکھے؟، عمران نیازی نے اپنے دور میں اپوزیشن لیڈر کو دو مرتبہ گرفتار کیا،خواجہ آصف، سعد رفیق، سلمان رفیق، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، حنیف عباسی، حمزہ شہباز کو گرفتار کیا، لوگوں کی بہنوں اور بیٹیوں کو ان کے والدین کے سامنے ہتھکڑیاں لگائیں، اس وقت ہیومن رائٹس کے فتوے کہاں تھے؟۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں شکست، اے این پی کے رہنما پارٹی رکنیت سے مستعفی