کترینہ سے منگنی جلد۔۔۔قریبی دوست نے اعلان کر دیا

Oct 17, 2021 | 18:39:PM
منگنی،کترینہ،وکی کو شل،بالی وڈ
کیپشن: کترینہ،وکی کوشل،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکارہ کترینہ کیف کے قریبی دوست اور اداکار وکی کوشل نے اپنی اور کترینہ کی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی منگنی نہیں لیکن ہم بہت جلدی   کرلیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کی وکی کوشل اور کترینہ کیف نے منگنی کرلی ہے اگرچہ افواہیں جھوٹی نکلی تھیں، تاہم اب اداکار کی جانب سے ان افواہوں پر ردّعمل دیا گیا ہے۔وکی کوشل نے ایک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ خبریں پھیلائی گئیں کہ میں نے اور کترینہ نے منگنی کرلی ہے لیکن میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ وقت آنے پر میں جلد ہی منگنی کر لوں گا اور سب کو بتا بھی دونگا۔

 یہ بھی پڑھیں:ایک ہے نگار کےآفیشل ٹر یلر نے دھوم مچا دی۔۔ویڈیو وا ئرل