ایک ہے نگار کےآفیشل ٹر یلر نے دھوم مچا دی۔۔ویڈیو وا ئرل

Oct 17, 2021 | 17:24:PM
ایک ہے نگار،آفیشل ٹریلر،پا ک فوج،ماہرہ حان
کیپشن: آفیشل ٹریلر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس فلم میں ادا کا رہ  ماہرہ خان نے نگار جوہر کا مرکزی کردارادا کیا ہے۔ یہ ٹیلی فلم پاک فوج کی پہلی تھری سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پاکر ملک کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل اور پاکستان کی پہلی خاتون سرجن نگار جوہر کی زندگی پر مبنی ہے۔

ٹریلر میں نگار جوہر کی ابتدائی زندگی سے لے کر ان کے لیفٹننٹ جنرل بننے تک کی کہانی کو دکھایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے اس سفر میں کتنی مشکلات اور فتوحات حاصل کیں۔ پاک فوج نے اس فلم کے ذریعے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ماہرہ خان نے گزشتہ روز فلم کا ٹریلر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس کردار کو کرنے کا تجربہ بیان کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارکے ساتھ جہاز کے اندر فضائی میزبانوں کازبر دست ڈانس ۔۔ویڈیووائرل