کرپشن سکینڈل کے بعد این سی سی آئی اے میں اکھاڑ پچھاڑ جاری,9افسران ہیڈ کوارٹر طلب

Nov 17, 2025 | 22:18:PM
کرپشن سکینڈل کے بعد این سی سی آئی اے میں اکھاڑ پچھاڑ جاری,9افسران ہیڈ کوارٹر طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی ایجنسی( این سی سی آئی اے) کے افسران اور اہلکاروں کے کرپشن سکینڈل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے،ڈی جی این سی سی ائی اے نے 9 افسران کو او ایس ڈی بنا کر ہیڈ کوارٹر طلب کر لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق پشاور زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عامر نزید ،ایڈیشنل ڈائریکٹر کوئٹہ حیدرعباس،ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی سلمان اعوان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی کو بھی ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ 

سب انسپکٹر محمد بلال ،صارم علی خان ، میاں عرفان جاوید کو بھی ہیڈ کوارٹر طلب کر لیا گیا،سب انسپکٹر ظہیر عباس اور محمد عثمان بشارت کو بھی ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

ڈی جی این سی سی آئی اے کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :  حیدرآباد؛تمام شادی ہال رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم، آتشبازی پر مکمل پابندی