حیدرآباد؛تمام شادی ہال رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم، آتشبازی پر مکمل پابندی

Nov 17, 2025 | 21:58:PM
حیدرآباد؛تمام شادی ہال رات 12 بجے تک بند کرنے کا حکم، آتشبازی پر مکمل پابندی
کیپشن:  ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی زیر صدارت ضلعی سیکریٹریٹ میں اجلاس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نےپولیس کو  تمام شادی ہالوں کو رات 12 بجے تک بند کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کردی۔ 

 ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی زیر صدارت ضلعی سیکریٹریٹ میں اجلاس ہوا،اجلاس میں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو،اسسٹنٹ کمشران و دیگر حکام شریک ہوئے۔

 اجلاس میں پٹاخہ فیکٹری دھماکے کے افسوسناک واقعے اور شہر میں بڑھتی ہوئی بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اس دوران حیدرآباد میں شادی و بیاہ کی تقریبات میں آتشبازی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حیدرآباد پولیس کو تمام شادی ہالوں کو رات 12 بجے تک بند کروانے کا حکم دیا ہے۔

علاوہ ازیں،اجلاس میں غیر قانونی ایل پی جی دکانوں اور عمارتوں کے نیچے قائم غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بھی کاروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑٖھیں :  گھوٹکی؛19 نومبر کو عام تعطیل کااعلان