گھوٹکی؛19 نومبر کو عام تعطیل کااعلان

Nov 17, 2025 | 21:19:PM
گھوٹکی؛19 نومبر کو عام تعطیل کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میر ظفراللہ) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں  19 نومبر کو عام تعطیل ہوگی، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوفی بزرگ سید انور شاہ کا 65واں عرس 19نومبر کو ہوگا جس کے باعث ضلع بھر میں 19 نومبر کو عام تعطیل ہوگی۔ 

؛ڈپٹی کمشنر منظور کنرانی نے اس حوالےسے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خسرہ و روبیلا مہم میں شامل ڈاکٹرز اور عملے کی تعطیل نہیں ہوگی،19 نومبر بروز بدھ ضلع گھوٹکی میں عام تعطیل رہے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں؛  وفاقی حکومت نے میڈیکل ٹربیونل میں 2 ٹیکنیکل ممبران تعینات کر دیئے

  ڈپٹی کمشنر منظور احمد کنرانی کی جانب سے جاری سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صرف ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے،ڈپٹی کمشنر نے انتظامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یہ مقامی تعطیل منظور کی، تاکہ عرس کے موقع پر آنے والے ہزاروں عقیدت مندوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ نوٹیفکیشن سندھ حکومت کے چیف سیکرٹری، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج گھوٹکی، کمشنر سکھر ڈویژن، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گھوٹکی، ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر، ایف ایم 91 گھوٹکی، اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز سکھر کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس معلومات کو عام کریں تاکہ شہری تعطیل سے آگاہ رہیں۔