وفاقی حکومت نے میڈیکل ٹربیونل میں 2 ٹیکنیکل ممبران تعینات کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) وفاقی حکومت کی جانب سے میڈیکل ٹربیونل میں2 ٹیکنیکل ممبران تعینات کئے گئے،قانون و انصاف ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے میڈیکل ٹربیونل اسلام آباد کے 2 ممبرز ٹیکنیکل تعینات کر دیئے،وزیر اعظم نے ڈاکٹر محمد امجد کو ممبر ٹیکنیکل تعینات کر دیا جبکہ منہاج السراج کوبھی ممبر ٹیکنیکل تعینات کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں تعیناتیاں ایم پی 2 سکیل میں 3 سالہ مدت کیلئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ’’چالان سے بچنے کیلیے نمبر پلیٹ چھپانے والے شہریوں کیخلاف ایف آئی آر درج ہوگی‘‘