دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

Nov 17, 2025 | 21:10:PM
دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
کیپشن: بھارتی طیارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک ہوگیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ایئر شو 2025 میں بھارتی ایل سی اے تیجاس کا آئل لیک ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر  وائرل ہوگئی۔

تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا، ملٹی رول فائٹر جہاز تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایئر شو میں بھیجا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار تیجاس سے لیک آئل کو شاپنگ بیگز میں بھرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لکھا کہ بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، بین الاقوامی فورم پر بھارتی جنگی جہاز کی ناقص کوالٹی بے نقاب ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبول سمارٹ فونز کی فہرست جاری،کس کا مارکیٹ میں راج رہا؟حیران کن خبر