گزشتہ ہفتے کے مقبول سمارٹ فونز کی فہرست جاری

Nov 17, 2025 | 20:49:PM
گزشتہ ہفتے کے مقبول سمارٹ فونز کی فہرست جاری
کیپشن: سمارٹ فونز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتے ہفتے کے مقبول ترین سمارٹ فونز کی فہرست میں ون پلس نے ایک بار پھر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

مقبول سمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی پہلے، سام سنگ گلیکسی اے 56 دوسرے اور سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

شیاؤمی 17 پرو میکس چوتھے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس پانچویں، اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو چھٹے، سام سنگ گلیکسی اے 17 ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

آٹھویں پوزیشن پر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو، سام سنگ گلیکسی ایس 25 نویں اور ایپل آئی فون 17 دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سہ فریقی کرکٹ سیریز;قومی ٹیم کن کھلاڑیوں کیساتھ میدان میں اترے گی؟کپتان سلمان آغا نے بتا دیا