فائنل میں پہنچنے کی کوشش کرینگے:زمبابوین کپتان،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے:پاکستانی کپتان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے کہا ہے کہ سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں پہنچنے کے لیے مثبت اُمید کا اظہار کیا ہے۔
زمبابوے ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹیم کی پوٹینشل بڑھانے پر کام کررہے ہیں، فائنل تک پہنچنے کی پوری کوشش کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ شاہین کی وفاداری پاکستان اور میری وفاداری زمبابوے کے ساتھ ہے ، زمبابوے کی ٹیم نے اس سال بڑی ٹیموں کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے، ہمیں اپنے چیلنجز کا علم ہے، کل کا میچ یقین کے ساتھ کھیلیں گے۔
دریں اثنا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں لا رہے ہیںجو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ ٹیم میں جو نئے لڑکے موجود ہیں، کوشش ہوگی کہ سب کو مواقع فراہم کریں، مڈل آرڈر میں اچھی پرفارمنس نہیں آرہی ہے، وائٹ بال سیریز اچھی چل رہی ہے، وہی مومینٹم رکھیں گے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ کوشش کرتے ہیں کہ صائم اور میں دونوں باؤلنگ کریں، ہمارے پاس اچھے آل راؤنڈرز موجود ہیں، ان کو کھلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان، سری لنکا، زمبابوے کے درمیان سہ فریقی سیریز کے شیڈول کا اعلان