کوئٹہ میں ایک کلو چینی 230 روپے کی ہوگئی

کراچی، لاہور اور پشاور میں کہیں 190 اور کہیں 200 روپے کلو میں دستیاب

Nov 17, 2025 | 09:45:AM
کوئٹہ میں ایک کلو چینی 230 روپے کی ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی ہے یہ قیمت پاکستان کے دوسرے شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے جبکہ کراچی، لاہور اور پشاور میں کہیں 190 اور کہیں 200 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، خصوصی کمیٹی کی تیار سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔

وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ فورس فیصلہ کرے گی کہ چینی درآمد کرنی ہے یا برآمد۔

مزید پڑھیں:انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کو نوٹس جاری

ادھر پنجاب میں 41 میں سے 27 ملوں نے کرشنگ شروع کردی، وہ 14 شوگر ملیں جنہوں نے اب تک کرشنگ شروع نہیں کی ان کے خلاف ایکشن پلان تیار کرلیا گیا۔

حکومت نے مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

 کین کمشنر کے مطابق جو مل کرشنگ شروع نہیں کرتی اس پر 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ عائد ہوگا۔