انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کو نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے طلال چوہدری کو نوٹس حلقہ پی پی 116 فیصل آباد کا دورہ کرنے اور میڈیا سے گفتگو پر جاری کیا جس میں ان سے دو روز میں جواب طلب کیاگیاہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ پی پی 116 میں 23 نومبر کو ضمنی انتخاب منعقد ہو رہا ہے, وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اس حلقے کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی جو مختلف چینلز پر نشر ہوئی, الیکشن ایکٹ 2017 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انہیں نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔