مبینہ بیٹی کا معاملہ، عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی

Nov 17, 2022 | 19:26:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان، مبینہ بیٹی، کاغذات نامزدگی، نااہل قرار، درخواست، سماعت پیر تک ملتوی
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق نے شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کی۔ پٹیشنر اور وکیل دونوں ہی کیس کی پیروی کیلئے عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا۔
 وقفے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت دوبارہ کرتے ہوئے عمران خان کو مبینہ بیٹی ظاہرنہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
 درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا، معلومات چھپائیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت کاغذاتِ نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دے۔ درخواست گزار نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے ملزم نے معافی مانگ لی