واٹس ایپ نے نیا فیچرمتعاف کروا دیا

Nov 17, 2022 | 15:29:PM
واٹس ایپ نے نیا فیچرمتعاف کروا دیا
کیپشن: واٹس ایپ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لئے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کیمرہ فیچر پیش کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ نے کیمرا موڈ میں تبدیلی کا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین کو تصاویر کے لیے کھولے گئے کیمرے سے ویڈیو بنانے آسان ہوگا۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیچے 'فوٹو' اور 'ویڈیو' کا آپشن ہوگا جس کے تحت آسانی سے تصاویر اور ویڈیوز میں صارف سوئچ کرسکیں گے۔

اس فیچر تک رسائی فی الحال کچھ صارفین کے لیے نہیں ہوگی تاہم آئندہ کچھ عرصے تک اسے تمام افراد استعمال کرسکیں گے۔