نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورمصر ی وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی میں ٹیلیفونک رابطہ

May 17, 2026 | 22:11:PM
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورمصر ی وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی میں ٹیلیفونک رابطہ
کیپشن: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورمصر ی وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی میں ٹیلیفونک رابطہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز ) دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران مصر کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے مجوزہ علاقائی مشاورتی فورم سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔

ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر عالمی سفارتی معاملات پر جاری روابط بھی گفتگو کا حصہ رہے۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے 20 ایرانی اور 11 پاکستانی بحری عملے کی کامیاب واپسی پر مصر کے کردار اور تعاون کا خیرمقدم کیا گیا۔

دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ خطے اور عالمی امور پر قریبی رابطے جاری رکھے جائیں گے تاکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے، مصری وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو مصر کے دورے کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں :2 اسلامی ممالک کا 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان