سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن کی عارف حبیب گروپ کے چیئرمین سے ملاقات

May 17, 2026 | 17:48:PM
سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن کی عارف حبیب گروپ کے چیئرمین سے ملاقات
کیپشن: سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن کی عارف حبیب گروپ کے چیئرمین سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان کے معروف صنعت کار اور عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب سے ملاقات کی، جس کے موقع پر ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

ملاقات میں کراچی کی تاجر برادری کے نمایاں افراد نے شرکت کی جبکہ ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ، خالد تواب، عبدالصمد حبیب، حاجی عثمان غنی، انجینئر ضیاء الرحمان اور علامہ راشد محمود سومرو سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی کے باعث تاجر برادری خوف اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، جبکہ پائیدار امن کے قیام سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پر انحصار کم کرکے مقامی وسائل اور ملکی تاجروں پر اعتماد کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کاروباری طبقے کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے تو ملک کے قرضوں میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلام ایک مکمل معاشی نظام فراہم کرتا ہے اور سودی نظام کے خاتمے سے ملکی معیشت میں واضح بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2028 تک سود کے خاتمے کا فیصلہ آئینی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں آئینی کارروائی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ جے یو آئی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :2 اسلامی ممالک کا 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان