گورنر خیبرپختونخوا سے سہیل آفریدی کی ملاقات، اہم صوبائی امور پرتبادلہ خیال

May 17, 2026 | 15:34:PM
گورنر خیبرپختونخوا سے سہیل آفریدی کی ملاقات، اہم صوبائی امور پرتبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک رحمان) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، جس میں امن و امان، سی این جی اسٹیشنز کی بندش اور پنجاب سے گندم کی ترسیل سمیت اہم صوبائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پرکہا کہ خیبرپختونخوا میں سی این جی کی بندش آئین کی خلاف ورزی ہے اور گندم اور سی این جی کی بندش سے غریب طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے، اگر پنجاب راہداری فراہم کرے تو سندھ سے گندم حاصل کی جا سکتی ہے، بصورت دیگر خیبرپختونخوا کو گندم مہنگے داموں خریدنی پڑ رہی ہے، سندھ حکومت خیبرپختونخوا کو گندم فراہم کرنے پر آمادہ ہے۔
گورنر نے خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ دیگر صوبوں کی پولیس کی تنخواہوں اور مراعات کا جائزہ لے کر سفارشات صوبائی حکومت کو بھجوانے کے لیے تیار کریں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں پہلی بار ساؤتھ ایشیا کامن ویلتھ ویمن پارلیمنٹیرینز کانفرنس کے انعقاد کو ایک اعزاز قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کابینہ میں نئے وزراء اور مشیران نے حلف ا ٹھا لیا
 ملاقات میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، وزیر اطلاعات شفیع جان اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ بھی موجود تھے۔