پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی و سابق گورنر لطیف کھوسہ کے بیٹے کی رہائشگاہ پر فائرنگ

May 17, 2026 | 14:57:PM
 پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی و سابق گورنر لطیف کھوسہ کے بیٹے کی رہائشگاہ پر فائرنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے کی رہائش گاہ پر فائرنگ ہوئی ہے۔
 سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ نےمقدمہ کیلئے تھانہ دیفنس سی میں درخواست دے دی، درخواست میں کہاگیاہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ڈیفنس فیز 6 میں موجود میرےگھر پر فائرنگ کی، دو مسلح ملزمان نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔
2023 میں بھی بلخ شیر کھوسہ کو گولی لگی تھی،درخواست کے مطابق گزشتہ روز رات گھر پہنچا تو ملزمان نے گھر پر حملہ کیا،2023 میں بھی بلخ شیر پر مسلم ٹاون میں فائرنگ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے نئی پالیسی نافذ
درخواست گزارکے مطابق سپریم کورٹ کا وکیل ہوں،تحفظ فراہم کیا جائے۔