ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے نئی پالیسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( بلال نیازی)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے نئی پالیسی نافذکردی۔
فال 2026 کے سمسٹر سے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے انٹری ٹیسٹ لازمی قراردےدیاگیاہے،ملک بھر کی سرکاری اور نجی جامعات اب گریجویٹ پروگرامز کے لیے الگ انٹری ٹیسٹ نہیں لے سکیں گی۔
تمام تر داخلے اب ایچ ای سی کی تعلیمی ٹیسٹنگ کونسل کے تحت ’’ہیٹ‘‘یا ’’جی آر ای‘‘ٹیسٹ سے مشروط ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک لاکھ 23 ہزار 684 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ایچ ای سی نے میرٹ اور شفافیت کے فروغ کے لیے گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023ء کی بعض شقیں فوری طور پر واپس لے لیں،نئی پالیسی کا مقصد ملک بھر کی جامعات میں داخلوں کا یکساں، معیاری اور شفاف قومی فریم ورک قائم کرنا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعلیمی اداروں کو نئی گائیڈ لائنز پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔