ایک لاکھ 23 ہزار 684 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

اس سال پاکستان سے مجموعی طورپرایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے

May 17, 2026 | 13:23:PM
 ایک لاکھ 23 ہزار 684 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )ایک لاکھ 23 ہزار 684 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔
پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کے تقریباً 69 فیصد عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں،سرکاری اسکیم کے 97 ہزار 208 جبکہ 26 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمین سعودی عرب میں موجودہیں۔
پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،سرکاری حج اسکیم کے تقریباً 81 فیصد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
آج 26 پروازوں کے ذریعے مزید 6 ہزار 643 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچیں گے،حج پروازوں کا سلسلہ 21 مئی تک جاری رہے گااور اختتام میں صرف 4 روز باقی ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سیکرٹری مذہبی امور کے ہمراہ پاکستان حج مشن کا دورہ کریں گے۔ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق وزیر مذہبی امور جاری حج انتظامات اور عازمین کو فراہم سہولیات پر بریفنگ لیں گے،وفاقی وزیر مذہبی امور مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کی رہائشی عمارتوں کا دورہ کریں گے،پاکستانی عازمین کی خدمت کے لیے معاونین حج، میڈیکل اور فیلڈ اسٹاف متحرک ہے،حج مشن کی جانب سے عازمین کو رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق صدر آزاد کشمیر خاندان سمیت مسلم لیگ ن میں شامل
ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق پی آئی اے، ایئر بلیو، ایئر سیال اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں،اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سکھر سے حج پروازیں جاری ہیں،مکہ مکرمہ میں ہزاروں پاکستانی عازمین عبادات اور حج کی تیاریوں میں مصروف ہیں،مدینہ منورہ سے پاکستانی عازمین کی مکہ مکرمہ منتقلی کا سلسلہ بھی جاری ہے،پاکستانی عازمین کو کھانے، رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات مسلسل فراہم کی جا رہی ہیں،سعودی عرب میں پاکستانی عازمین کے لیے خصوصی میڈیکل ڈیسک اور ہسپتال بھی فعال ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق معاونین حج عازمین کی رہنمائی اور شکایات کے ازالے کے لیے 24 گھنٹے موجود ہیں۔