بار بی کیو کا سامان چوری، لومڑی مرکزی ملزمہ بن گئی

May 17, 2026 | 14:48:PM
بار بی کیو کا سامان چوری، لومڑی مرکزی ملزمہ بن گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کینیڈا کی ریاست البرٹا میں بار بی کیو کے سامان کی چوری کی ایک شکایت پر پولیس کی کارروائی اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کر گئی جب موقع پر پہنچنے پر اہلکاروں کو ایک سرخ لومڑی منہ میں ہاٹ ڈاگز لیے ہوئے ملی۔

البرٹا رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (RCMP) کے مطابق انہیں کروز نیسٹ پاس کے علاقے میں چوری کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

 جس میں مشتبہ شخص کو ’سرخ بالوں والا، چھوٹے قد کا اور موٹے کوٹ میں ملبوس‘ بتایا گیا تھا۔

پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ تفتیش کے دوران ’مشتبہ شخص‘ کو قریب ہی ثبوت چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے پایا گیا۔

 بعد ازاں واضح ہوا کہ مبینہ چور دراصل ایک لومڑی تھی جس کے منہ میں ہاٹ ڈاگز تھے۔

حکام نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ملزم کو بغیر کسی شرط کے رہا کر دیا گیا اور اسے مکمل پیٹ بھر کر جانے دیا گیا۔

مزید پڑھیں:مفت ملنے والی ٹکٹ نے ہزاروں ڈالر جتوا دیئے