مفت ملنے والی ٹکٹ نے ہزاروں ڈالر جتوا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکہ میں ایک شخص نے ’فاسٹ پلے‘ ٹکٹ خریدنے پر بالکل مفت ملنے والے ایک ٹکٹ سے ہزاروں ڈالر کا انعام جیت لیا۔
ریاست میری لینڈ سے تعلق رکنے والے اس خوش نصیب نے میری لینڈ لاٹری کے حکام کو بتایا کہ وہ اکثر ’’فاسٹ پلے‘‘ گیمز کھیلتے رہتے ہیں۔
اس دن بھی جب وہ نارتھ بیچ میں ایک اسٹور پر رکے تو اس کا ارادہ یہی گیم کھیلنے کا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 'لائٹننگ کیش فاسٹ پلے' گیم کا انتخاب کیا اور جیسے ہی ٹکٹ خریدا، تو یہ دیکھا مشین سے ایک کی بجائے دو ٹکٹ باہر آئے۔
دراصل ایک پروموشن کے تحت اس مخصوص 'فاسٹ پلے' گیم کا ٹکٹ خریدنے والے کھلاڑیوں کو 'بونس میچ 5' کا ٹکٹ بالکل مفت دیا جا رہا تھا۔
اگلی صبح جب اس شخص نے مفت ملنے والا ٹکٹ چیک کیا تو اس کے ہوش اڑ گئے کیوں کہ انہوں نے اس سے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا تھا۔
مزید پڑھیں:اٹلی میں ہولناک حادثہ، گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی، 8 افراد زخمی