آج کا پکوان: ویجی ٹیبل آملیٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ویجی ٹیبل آملیٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: انڈے ۲؍ عدد، باریک کٹی پیاز ۲؍ بڑے چمچے، آلو اور مٹر ۲، ۲؍ چمچے، پالک یا گوبھی کا پتہ ایک عدد، ہری مرچ ایک عدد، گھی نمک لال مرچ حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: آلو، مٹر، پالک یا گوبھی کا پتہ، ہری مرچ اور پیاز کو ہلکے آئل میں تل لیں، انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور تمام سبزیوں کو اس میں شامل کرلیں.
نمک اور لال مرچ بھی ڈال لیں، گول پھیلا کر تلیں اور رول بنا کر اتار لیں۔
ناشتے میں پراٹھے کے ساتھ نوش فرمائیں.