شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس؛پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مزید3 گواہان کی شہادت قلمبند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں پراسکیوشن کے 3 گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرادی،عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہان کو شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف شیر پاو پل جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست رہنماؤں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی،عالیہ حمزہ سمیت دیگر برضمانت ملزمان پیش ہوئے،زیر حراست رہنما عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کی حاضری مکمل کی گئی۔
پراسکیوشن کے 3 گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی،مقدمہ میں مجموعی طور پر ابتک 50 سے زائد گواہان کی شہادت ریکارڈ ہو چکی ہے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہان کو شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا،عدالت نے مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔
یادرہے کہ تھانہ سرور روڑ میں شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ نمبر 97/23 درج ہے ،مقدمہ میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی گرفتاری