زمان پارک آپریشن،سنیٹر شبلی فراز اور ڈاکٹر افتخار نے میڈیا سے کوریج کی اپیل کردی

May 17, 2023 | 21:50:PM
زمان پارک آپریشن،سنیٹر شبلی فراز اور ڈاکٹر افتخار نے میڈیا سے کوریج کی اپیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف  کے  چیئر مین عمرا ن خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز اور  مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار دورانی نے زمان پارک آپریشن کے حوالے سے میڈیا سے کوریج کی اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سنیٹر شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں میڈیا سے اپیل  کرتے ہوئے لکھا کہ " ہم تمام میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ زمان پارک پر چھاپے کا منظر ریکارڈ کرنے کے لیے زمان پارک پہنچیں۔"

پی ٹی آئی رہنما  ڈاکٹر افتخار نے  بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ " تمام میڈیا کو زمان پارک میں مدعو کیا جاتا ہے، میڈیا کی موجودگی میں پنجاب پولیس  کے 4 پولیس اہلکار ہی سرچ وارنٹ لے کر آ سکتی ہےہم تعاون کریں گے."