کیا لوگ چیونٹیاں ہیں؟ ہانیہ عامر کا سوال وائرل

May 17, 2023 | 09:21:AM
 اداکارہ ہانیہ عامر کی گزشتہ دنوں عمران خان کے بیان پر مبنی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کی گزشتہ دنوں عمران خان کے بیان پر مبنی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جوش خطابت میں ان کا کہا گیا یہ جملہ کہ ’کیا لوگ چیونٹیاں ہیں ؟ ’ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے یہی سوال کیا کہ ’کیا لوگ چیونٹیاں ہیں ؟ ’۔

ہانیہ نے ایک پوسٹ کی جس میں صرف ان کی تصویر ہے اور پیچھے عمران خان کے خطاب کا یہ جملہ سنا جاسکتا ہے ۔

مزید پڑھیں: اداکارہ ہاجرہ یامین نے لڑکیوں کیلئے تین اہم ترین مشورے دے دیئے

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے رہائی کے بعد اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ سے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ فوج کو لوگ پسند کرتے تھے، جب کہ ایک آرمی چیف نے میری کمر میں چاقو مارا اور پاکستان کے بدنام ترین مجرموں کو لاکر اوپر بٹھا دیا، تو مجھے بتائیں میری وجہ سے فوج کو برا بھلا کہا گیا یا اس آدمی کی وجہ سے۔