افغانیوں کی طویل مہمان نوازی پاکستانیوں کی سب سے بڑی غلطی تھی:وزیر دفاع

Mar 17, 2026 | 22:29:PM
افغانیوں کی طویل مہمان نوازی پاکستانیوں کی سب سے بڑی غلطی تھی:وزیر دفاع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ محسن کش لوگ اس ریاست پر حملہ آور ہیں جس نے پچاس سال سے ان کو پناہ گاہ میسر کی ہے،ہم نے اپنی 78سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن انکی مہمان نوازی سب سے فاش غلطی ہے اللہ ہمیں معاف کرے۔

ایکس پر بیان میں وزیردفاع نے کہاکہ ‏یہ دعویٰ انکی طرف سے آرہا ہے جو مسجدوں پہ حملے کرواتے ہیں، سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے ہیں۔ نہتے شہریوں اور مارکیٹوں سکولوں کو نشانہ بناتے ہیں،معصوم بچوں کو خون سے نہلاتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ جنکا ذریعہ آمدن ہو، محسن کش لوگ اس ریاست پہ حملہ آور ہیں جس نے پچاس سال سے انکو پناہ گاہ میسر کی ہے جو کمٹمنٹ کرتے ہیں اسکو آنر نہیں کرتے اربوں روپے کمٹمنٹ پوری کرنے کے لئے تاوان مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مٹی نے نہ صرف ان کو پناہ دی ان کے لئے ایک سپر پاور سے ٹکرا گئے ،تین نسلوں کی مہمان نوازی کی۔وزیردفاع نے کہاکہ ہم نے اپنی 78سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن انکی مہمان نوازی سب سے فاش غلطی ہے اللہ ہمیں معاف کرے، آمین۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری