بلاول بھٹو سے صدرپیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو ، جنرل سیکریٹری وقار مہدی کی ملاقات 

Mar 17, 2026 | 20:54:PM
بلاول بھٹو سے صدرپیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو ، جنرل سیکریٹری وقار مہدی کی ملاقات 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اعجاز جمالی )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر تنظیمی و سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی فاروق اعوان نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی،  اس موقع پر انہوں نے ضلع کورنگی میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ دی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ان کے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے اسد گبول کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر لیاری کی سیاسی اور سماجی صورت حال پر گفتگو ہوئی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ضلع کشمور کندھکوٹ کے رہنما رحمت اللہ ڈومکی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ستارہ امتیاز کے حامل پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین، عزیز ٹبہ فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین،  محمد علی ٹبہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں صنعت کاروں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری