آسکر ایوارڈز، ہسپانوی اداکار کا فلسطین کے حق میں نعرہ، پریانکا کے عجیب تاثرات کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)2026 کی آسکرز کی تقریب 15 مارچ بروز اتوار کو لاس اینجلس میں ہوئی جس میں ہسپانوی اداکار کی جانب سے فلسطین کے حق میں لگایا جانے والا نعرہ توجہ کا مرکز بن گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈیم نے فلسطین کے حق میں نعرہ لگادیا۔
اداکار ہاویئر بارڈیم کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کی گئی۔
Javier Bardem says “no to war and free Palestine” at the #Oscars, earning a huge round of applause from everyone in the room.
— Variety (@Variety) March 16, 2026
(via ABC/AMPAS) pic.twitter.com/7p3whJzhbm
انہوں نے کہا کہ ہم 23 سال بعد ایک غیر قانونی جنگ میں ہیں جو ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ایک اور جھوٹ کی بنیاد پر حکومت کو گرانے کے لیے شروع کی ۔
دلچسپ بات یہ تھی کہ سٹیج پر اداکار ر ہاویئر بارڈیم کے ہمراہ پریانکا بھی روسٹرم پر موجود تھیں۔
مزید پڑھیں:یو اے ای کا فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان
جس وقت ہاویئر نے فلسطین کے حق میں نعرہ لگایا تو بظاہر پریانکا کے چہرے کے تاثرات کچھ تبدیل ہوگئے اور ان کا خاموش ردعمل چہرے سے واضح تھا۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اس سے لاعلم تھیں کہ ہاویئر کیا کہنے والے ہیں۔
ہسپانوی اداکار کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں نعرہ لگائے جانے کے دوران پریانکا زبردستی دبی سی مسکراہٹ دیتی رہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ناصرف پاکستانی مداحوں بلکہ دنیا بھر کی معروف شخصیات نے پریانکا چوپڑا پر تنقید کی اور ساتھ ہی ہاویئر بارڈیم کو سراہا۔
ایکس پر کئی ٹوئٹس نے نشاندہی کی کہ پریانکا چوپڑا جوناس 2006 سے یونیسیف کے ساتھ کام کررہی ہیں اور وہ 2016 میں عالمی خیر سگالی سفیر بنی۔