اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی کے بادل منڈلانے لگے، اربوں روپے خسارہ

Mar 17, 2023 | 18:00:PM
اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی کے بادل منڈلانے لگے، اربوں روپے خسارہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر بڑی مندی کا رجحان اربوں کا خسارہ ہوا۔۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاسی گہماگہمی، غیر یقینی صورتحال اور عالمی مالیاتی ادارے سے قرض کا معاہدہ نہ ہونے کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں براہِ راست اثر انداز ہو رہے ہیں۔ اس غیر مستحکم صورتحال میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر بڑی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

اسٹاک مارکیٹ میں دن کے آغاز میں کاروبار پر مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ دن کے اختتام پر کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے آغاز میں صبح ساڑھے 9 بجے تک 100 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور اس وقت تک ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41808 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔ لیکن بعد میں سرمایہ کاروں کی عدم توجہہ کی وجہ سے انڈیکس پوائنٹس گرتے چلے گئے اور کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ میں مندی کا رجحان بدتریج بڑھتا رہا ۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے تک کا تقصان برداشت کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: ہفتہ وار مہنگائی 45.64 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 364 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41329 اعشاریہ 95 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ پورے کاروباری دن کے دوران 0 اعشاریہ 87 فیصد مندی دیکھنے میں آئی اور سارے دن میں 9 کروڑ 30 لاکھ 15 ہزار 969 شیئرز کی خریدوفروخت ہوئی۔