سندھ کے بجٹ میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج پروجیکٹ کے لیے ایک سو پچاسی ارب اٹھارہ کروڑ روپے مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ کے بجٹ میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج پروجیکٹ کے لیے ایک سو پچاسی ارب اٹھارہ کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔
یہ کراچی کے 16 ملین شہریوں کو محفوظ پانی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے جس سے 75 لاکھ افراد کو نکاسی آب کی بہتر سہولیات بھی دینے کا ہدف ہے۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج پروجیکٹ پر 185 ارب 89 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج پروجیکٹ کی فیز ٹو میں سندھ حکومت اور ایف پی اے کی شراکت ہو گی۔ فیز ٹو منصوبے کے لئے 1 ارب 67 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں۔
مالی سال 2026-27 میں فارن اسسٹنس کے 11.58 ارب روپے سے زائد مختص ہوئے ہیں۔
نیپا سے حسن اسکوائر تک 2.7 کلومیٹر کوریڈور پر کام شروع ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی اور سڑکیں پہلی ترجیح؛ مراد علی شاہ نے کراچی کے لئے 816 ترقیاتی منصوبے بجٹ میں پیش کر دیئے
کوریڈور منصوبہ اگست 2026 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
کے فور آگمینٹیشن کی بقیہ چار لاٹس پر کام شروع کیا جائے گا۔
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پانی، سیوریج اور فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: مرادعلیشاہ کے نئے بجٹ کا حجم3562ارب،تعلیم کیلئے620 ارب ، صحت 393 ارب ، ترقیاتی بجٹ 385 ارب روپے