میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا پراپرٹی ٹیکس بل معطل 

Jun 17, 2026 | 15:51:PM
  میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا پراپرٹی ٹیکس بل معطل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: اسلام آباد ہائی کورٹ، میٹروپولیٹن کارپوریشن ،اسلام آباد ،پراپرٹی ٹیکس بل،,Islamabad High Court, Metropolitan Corporation, Islamabad, Property Tax Bill,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا پراپرٹی ٹیکس بل معطل کر دیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے احمد حسن رانا کو پراپرٹی ٹیکس وصولی کا جاری بل معطل کر تے ہوئے سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے ذریعے وفاق سے جواب طلب کر لیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور سی ڈی اے سے بھی جواب طلب کر لیاہے۔
درخواست گزار نے مارچ 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن اور اپریل 2026 کا پراپرٹی ٹیکس بل چیلنج کیاتھا۔
 حکم نامے کے مطابق وکیل کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ 2015 اور  1958 کے قانون کے تحت بنائے گئے قواعد کی خلاف ورزی ہے، وکیل درخواست گزار کے مطابق ایم سی آئی کو بلڈنگ اور اراضی کی سالانہ مالیت کی بنیاد پر پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کا اختیار نہیں، درخواست گزار نے کہا متنازع گزٹ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جانا چاہیے،  وکیل کے مطابق گزٹ نوٹیفیکیشن کسی قانونی اختیار کے بغیر جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی ، توہین عدالت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
 عدالت نے کیس کی سماعت 4 ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔