سندھ کاآئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی)سندھ کانئے مالی سال کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سہ پہر 3 بجے بجٹ پیش کریں گے،سندھ بجٹ کا کل تخمینہ 3500 ارب روپے سے زائد ہے،ترقیاتی بجٹ میں 298 ارب روپے کی کٹوتی متوقع ہے۔
غیر ترقیاتی بجٹ میں 418 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے،غیر ترقیاتی بجٹ 2560 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان میں حکومت کون بنائے گا؟بڑی پیشرفت سامنے آگئی
سندھ کابینہ اجلاس میں تنخواہیں بڑھانے پر غورہورہاہے،سندھ کابینہ کا اجلاس آج جاری ہے۔سندھ کابینہ نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے گی۔