گلگت بلتستان میں حکومت کون بنائے گا؟بڑی پیشرفت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے کوششیں تیزہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے مخلوط حکومت بنانے کا امکان ہے،پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کی گلگت بلتستان قیادت کی آپس میں گفتگو کا سلسلہ جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے اسپیکر اور وزیر اعلیٰ کے صوابدیدی عہدوں کا مطالبہ کیاگیاہے،پی پی اور استحکام پاکستان کی گلگت بلتستان قیادت کے درمیان مذاکرات کے بعد مرکزی قیادت منظوری دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ہڑتال ،کلاسوں کابائیکاٹ،امتحانات منسوخ
ذرائع کے مطابق ایک سے دو روز میں مذاکرات فائنل ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے مزید 3 حلقوں کے سرکاری نتائج جاری کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق جی بی اے 17 دیامر 3 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد نسیم کامیاب قرارپائے ہیں،پی پی کے محمد نسیم نے 8954 ووٹ حاصل کئے۔
جی بی اے 18 دیامر 4 سے مسلم لیگ ن فاتح قرارپائی ہے جہاں مسلم لیگ ن کے ملک کفایت الرحمن نے 6081 ووٹ حاصل کئےجبکہ جی بی اے 15 دیامر 1 سے آزاد امیدوار محمد دلپذیرکامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے 5962 ووٹ حاصل کئے۔