افسوسناک واقعہ، خاتون کا عبایا ٹائر میں پھنس گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سفر کے دوران ایک خاتون کا عبایا اچانک پچھلے ٹائر میں پھنس گیا جس کے باعث وہ مشکل صورتحال سے دوچار ہو گئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبایا کو احتیاط سے کاٹ کر ٹائر سے نکالا اور خاتون کو محفوظ طریقے سے اس مشکل صورتحال سے باہر نکالا۔
پولیس اہلکاروں نے شہریوں، بالخصوص خواتین کو ہدایت کی کہ موٹر سائیکل پر سفر کے دوران اپنے کپڑوں،عبایا اور دوپٹے کو اچھی طرح سنبھال کر رکھیں تاکہ وہ ٹائر یا چین میں پھنسنے سے محفوظ رہیں اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
میں تو جب کسی خاتون کا عبایا ٹائر کے قریب دیکھتا ھوں تو موٹر سائیکل دوڑا کر اس کو عبایا اوپر کرنے کی ترغیب دیتا
— چوہدری قاسم (@qasm588) June 16, 2026
ھوں
اللہ پاک تمام ماؤں بہنوں کی حفاظت فرمائے امین ثم امین pic.twitter.com/IdW8bsHknE
ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ متعدد صارفین نے پولیس کی بروقت مدد اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا جبکہ دیگر نے موٹر سائیکل پر سفر کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
کئی صارفین نے اس حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو موٹر سائیکل پر سفر کے دوران اپنے کپڑوں، خصوصاً عبایا اور دوپٹے کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:شاندار کھیل کا انوکھا انعام،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
چند صارفین نے اپنے ذاتی تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسی نوعیت کے واقعات میں دوپٹہ یا کپڑا موٹر سائیکل کے پرزوں میں پھنسنے کے باعث سنگین حادثات اور جانی نقصان تک کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔
جبکہ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات میں احتیاط سے متعلق مشورے دینے پر بعض اوقات منفی ردعمل سامنے آتا ہے اور الزام تراشی کی جاتی ہے کہ یہ باتیں خواتین کو ہراساں کرنے یا ان کے خلاف غلط تاثر دینے کے مترادف ہیں، حالانکہ مقصد صرف حفاظتی تدابیر سے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔