شاندار کھیل کا انوکھا انعام،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)زیمبیا کی سپر لیگ میں ایک فٹبالر کو ’’مین آف دی میچ‘‘ کا اعزاز تو ملا، لیکن اس کے ساتھ دیا جانے والا انعام سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث کا موضوع بن گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈائناموس کے کھلاڑی کینیڈی مسونڈا نے نکانا ایف سی کے خلاف میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے واحد اور فیصلہ کن گول اسکور کیا، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔
@caseysettleman13 Bro got 5 cartons of eggs ???? #soccer #funny #fifa ♬ original sound - Casey Settleman
بہترین کارکردگی پر کینیڈی مسونڈا کو ’’مین آف دی میچ‘‘ قرار دیا گیا، تاہم سب کی توجہ اس وقت ان کے انعام پر مرکوز ہو گئی جب انہیں روایتی ٹرافی، شیلڈ یا نقد رقم کے بجائے انڈوں کے پانچ کریٹ دیے گئے۔
غیر معمولی انعام کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جہاں صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے، بعض افراد نے اسے منفرد اور عملی انعام قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین اس پر حیرت کا اظہار کرتے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ144 نافذ، 7 مختلف قسم کی پابندیاں عائد
فٹبال شائقین کے مطابق کھیلوں کی دنیا میں اس نوعیت کے انعامات کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں، جس کی وجہ سے کینیڈی مسونڈا کی یہ کامیابی عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہے۔