پاکستان- امارات مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس کی تیاری،نائب وزیراعظم کا تجارتی تعلقات کو وسیع کرنےپر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج پاکستان- امارات مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس کی تیاری کے لیے بین الوزارتی دوسری مشاورتی نشست کی صدارت کی۔پاکستان- متحدہ عرب امارات 12 واں مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس اجلاس آئندہ ہفتے ابوظہبی میں منعقد ہوگا۔
, ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اجلاس میں وزارتِ خارجہ، اقتصادی امور، داخلہ، ثقافت، ریلوے، تجارت، آئی ٹی، نجکاری، خوراک، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ہوا بازی، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، صحت، بین الصوبائی رابطہ، بجلی، پٹرولیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ایس آئی ایف سی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہورہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے متعلق ترمیمی روسٹر جاری