ایف آئی اے کی کارروائی، 6 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس گرفتار

Jun 17, 2025 | 10:57:AM
ایف آئی اے کی کارروائی، 6 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایف آئی اے لاہور نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔ 

 ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 55 پاکستانی پاسپورٹس، متعدد موبائل فونز، اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لی گئی ہیں،گرفتار ملزموں میں عمران خان، نوید آزاد، عبدالشکور، شفیق احمد، ناصر حسین اور زاہد اقبال شامل ہیں۔

ملزمان بغیر کسی قانونی لائسنس کے شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور رہے تھے۔

ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین جرم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل فون افغانستان اسمگل کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران چوری اور ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق ایک واردات میں موبائل شاپ سے کروڑوں روپے مالیت کے 50 قیمتی موبائل چوری کیے گئے تھے۔