قومی کرکٹر دیکھنے میں شریف ،لیکن اندرکھاتے،کیا کرتے، سب کو معلوم ہے،چودھری شافع حسین

Jun 17, 2024 | 18:49:PM
 قومی کرکٹر دیکھنے میں شریف ،لیکن اندرکھاتے،کیا کرتے، سب کو معلوم ہے،چودھری شافع حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں لیکن اندرکھاتے،کیا کرتے، سب کو معلوم ہے۔

گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودرھری شافع حسین نے کہا کہ حکومت کوباقی 4 سال کی مدت پوری کرنی چاہیے، (ن) لیگ، (ق) لیگ اور پیپلزپارٹی مسائل کےحل کے لیے سنجیدہ ہیں، انہیں علم ہے کہ یہ آخری موقع ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، حکومت سے مذاکرات  کے لیے پی ٹی آئی گروپوں کی رائے مختلف ہے، پی ٹی آئی گروپوں دھڑوں میں بٹنےکی وجہ سے مذاکرات نہیں ہورہے۔

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے چودھری شافع کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ہارجیت ہوتی رہتی ہے، محسن نقوی کو پوری طرح پتا چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے، سیاست نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی دیکھنے میں شریف لگتے ہیں لیکن اندرکھاتے،کیا کرتے، سب کو معلوم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عام انتخابات کے بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈاکرنے کی کوشش کررہا ہے، آرمی چیف