اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی

Jun 17, 2021 | 18:04:PM
اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف تحریک واپس لے لی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو عدم اعتمادتحریک واپسی سے متعلق خط موصول ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہوا، اپوزیشن اورحکومت میں اجلاس کے دوران شورشرابانہ کرنے کے حوالے معاہدہ طے پا گیا،اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف تحریک واپس لے لی،سپیکر اسد قیصرنے بلز کا معاملہ کمیٹی کو بھجوانے کا حکم دیدیا۔
قاسم سوری کچھ دیر بعد قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا۔
پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ عجلت میں قانون منظور کرانے پر اعتراضات تھے ،احتجاجاً ہم نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی ۔سپیکراسد قیصر نے کہاکہ قائد ایوان، اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈرز کی تقریر پر احتجاج نہیں ہوگا ، اسد قیصر نے کہاکہ اپوزیشن یہ تحریک عدم اعتماد واپس لے رہی ہے ، ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ میں سپیکر قومی اسمبلی کے الفاظ کی تائید کرتا ہوں
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی 2019 میں تحریک پیش کی اور اب بھی اپوزیشن نے تحریک واپس لی ، میری مخالفت میں تحریک تو لائے لیکن ان کے پاس نمبرز پورے نہیں ہوئے ،ان کاکہناتھا کہ میں خوش تھا کہ کل یہ 172 بندے پورے کریں نہ ذرا لیکن یہ بیک مار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت ترین سے گورنر سٹیٹ بینک کی ملاقات، معاشی استحکام اور سٹیٹ بینک کے امور پر تبادلہ خیال