یمنیٰ زیدی کی شاندار اداکاری: بھارتی مداحوں کے دلوں پر چھا گئیں

Jun 17, 2021 | 12:40:PM
یمنیٰ زیدی کی شاندار اداکاری: بھارتی مداحوں کے دلوں پر چھا گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) جہاں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی تعریف کی وہیں بھارتی مداح بھی یمنیٰ کی اداکاری سے متاثر نظر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا اسٹار یمنیٰ کی اداکاری کا معترف  ہو گیا،پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی شاندار اداکاری سے بھارتی مداحوں کے بھی دل موہ لیے ہیں۔یمنیٰ نے انسٹاگرام پر اپنے ایک ڈرامے کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ یاسرہ رضوی بھی موجود ہیں۔ 

خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان کے مقبول ترین میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے بھی اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمنیٰ کبھی کبھار اپنی اداکاری سے رلا دیتی ہیں۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار صبا ابراہیم (صبا کا جہان) نے اداکارہ کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آج کل ان کا پسندیدہ ڈرامہ ہے۔


یہ بھی پڑھیں:    کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالاجان کی بازی ہار گیا