ذہنی معذور عورت ریلوے سگنل ٹاور پر چڑھ گئی،ریسکیو اہلکاروں نے نیچے اتار ا،اسپتال منتقل

Jul 17, 2025 | 20:59:PM
 ذہنی معذور عورت ریلوے سگنل ٹاور پر چڑھ گئی،ریسکیو اہلکاروں نے نیچے اتار ا،اسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ پنجاب کے شہر لیہ میں ذہنی معذور عورت ریلوے ٹریک کے ساتھ موجود سگنل ٹاور پر چڑھ گئی،ریسکیو نے مہارت سے خاتون کو نیچے اتار کر اسپتال منتقل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی ریسکیو حکام کا کہنا ہے ریلوے ٹریک کے ساتھ موجود سگنل ٹاور پر چڑھنے والی ذہنی معذورعورت کی شناخت شبانہ مائی کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بڑی مہارت سے خاتون کو نیچے اتار کر اسپتال منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: قدرتی آفات کوئی حکومت فیس نہیں کرسکتی ،الحمداللہ روالپنڈی میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،بلال یاسین