’178 افراد جاں بحق،491 زخمی 610 گھرمتاثر ‘بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی،رپورٹ جاری

Jul 17, 2025 | 20:46:PM
’178 افراد جاں بحق،491 زخمی 610 گھرمتاثر ‘بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی،رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) نے  مون سون بارشوں سے  ہونے والے 26 جون سے 17 جولائی کے دوران  نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔  

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 178 افراد جاں بحق جبکہ 491 زخمی ہوئے ،پنجاب میں سب سے زیا دہ 385 افراد زخمی ہوئے ہیں،پنجاب میں 103 افراد جاں بحق جن میں 50 بچے شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 38 اموات ہوئیں جبکہ 57 زخمی ہوئے،سندھ میں 20 افراد جاں بحق ہوئے اور 40 زخمی بھی ہوئے۔

بلوچستان میں 16 اموات ہوئیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 4 تک محدود رہی، علاوہ ازیں،آزاد کشمیر میں 1 جاں بحق ہوا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 54 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 22 بچے شامل ہیں، اس دوران  227 زخمی ہوئے ۔ 

این ڈی ایم نے مالی نقصانات کی تفصیلات کے بارے میں کہاہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 گھروں کو نقصان پہنچا،مجموعی طور پر اب تک 610 گھروں کو نقصان پہنچا ،126 مویشی پانی میں بہہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلسل بارش سے بجلی کا نظام متاثر،نقصانات کی تفصیلات  24 نیوز نے حاصل کر لیں