مسلسل بارش سے بجلی کا نظام متاثر،نقصانات کی تفصیلات  24 نیوز نے حاصل کر لیں

Jul 17, 2025 | 19:49:PM
مسلسل بارش سے بجلی کا نظام متاثر،نقصانات کی تفصیلات  24 نیوز نے حاصل کر لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات  24 نیوز نے حاصل کر لیں ،مسلسل بارش اور سیلابی ریلے متعدد ٹرانسفارمر، بجلی کے کھمبے اور تاریں بہا لے گئے ،موسلا دھار بارشوں سے بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مسلسل بارش اور سیلابی ریلے متعدد ٹرانسفارمر، بجلی کے کھمبے اور تاریں بہا لے گئے ، چکوال ،جہلم اور راولپنڈی کے 49 ہزار سے زائد بجلی صارفین بارشوں سے متاثرہوئے،

آئیسکو کے 47 ہائی والٹیج پولز تباہ ہو گئے ،7 ایل ٹی کے کھمبے اور تاریں بھی بارش اور سیلابی ریلے کی نظر ہو گئیں۔ چکوال کے پانچ فیڈرز بارش سے بری طرح متاثر ہوئے، تلہ گنگ، دھدیال، پنڈ دادن خان اور تحصیل چکوال میں بجلی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی۔جہلم میں بھی بارش نے تباہی مچا دی،دومیلی،سنگوئی  کے علاقوں میں بجلی کا نظام بیٹھ گیا،راولپنڈی میں سہیام، کمال آباد اور دیگر علاقوں میں بجلی کی بندش جاری ہے۔رپورٹ کےمطابق سیلابی ریلے اور مسلسل بارش سے نقصانات کی مکمل تفصیلات جمع کرنے میں بھی وقت لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ُقدرتی آفات کوئی حکومت فیس نہیں کرسکتی ،الحمداللہ روالپنڈی میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،بلال یاسین