قدرتی آفات کوئی حکومت فیس نہیں کرسکتی ،الحمداللہ راولپنڈی میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،بلال یاسین  

Jul 17, 2025 | 19:10:PM
قدرتی آفات کوئی حکومت فیس نہیں کرسکتی ،الحمداللہ راولپنڈی میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،بلال یاسین  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کو کوئی حکومت نہیں فیس کر سکتی ،راولپنڈی میں 255 ملی لیٹر بارش ہوئی ۔الحمداللہ کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔پنجاب بھر میں تیز بارشوں کے بعد کچھ گھنٹوں میں قابو پایا لیا گیا۔مریم نواز کی حکومت نے ثابت کیا کہ ہم نے کسی کا پریشر لئے بغیر کام کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

مریم نواز کی حکومت نے ثابت کیا۔کہ ہم نے کسی کا پریشر لئے بغیر کام کیا۔دیگر ممالک میں بارش ہوئی اور معاملہ قابو سے باہر ہوا۔جب تک مکمل رلیف نہیں ملتا کام ہوگا ۔محکمہ موسمیات جو پیش گوئی کر رہا ہے وہ مکمل طور پر ہمارے پاس نہیں آرہی ۔موسمیاتی تبدیلی کی بنا پر مسائل ہورہے ہیں ۔جس گھر میں پانی گیا ہے اس کو حل کریں گے ۔قدرتی آفات کو کوئی حکومت نہیں فیس کر سکتی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم الرٹ پر ہوتی ہے۔ترقی پذیر ممالک میں مسائل ہوتے ہیں۔چیلنجرز کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے ۔کروڑوں کی آبادی غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت،زمینوں سے جبری بے دخلی،پولیس فائرنگ سے ایک مسلمان مارا گیا