بھارت،زمینوں سے جبری بے دخلی،پولیس فائرنگ سےمسلمان نوجوان مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست آسام کے ضلع گوالپار کے پیکن علاقے میں پولیس نے بے دخلی کی مہم کے خلاف جاری مظاہرے میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک مسلمان شخص کی موت ہوگئی ہے جبکہ دوسرے شخص کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ بدھ کو آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے اسے بنگالی مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن قرار دے دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست آسام کے ضلع گوالپاراکے پیکن علاقے میں پولیس کے بے دخلی کی مہم کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرنے کے نتیجے ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی حالت شدید نازک ہے۔ یہ آپریشن آسام پولیس اورفاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ نرتھ ایسٹ لائیو کے مطابق مرنیوالے شخص کی شناخت قطب الدین شیخ کے طور پر کی گئی ہے جبکہ دوسرے شخص کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں علاج کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق علاقے میں تنازع میں اس وقت اضافہ ہوا تھا جب پولیس نے آبادکاروں ، خاص طور پر بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کی شروعات کی تھی، مظاہرین نے پتھر پھینک کر اور سیکوریٹی اہلکاروں پر لکڑی اور تیز ہتھیاروں سے حملہ کر کے مزاحمت کی تھی۔ آسام کے گوالپارہ ضلع میں پولیس نے پیکن ریزرو فاریسٹ سے 140ایکڑ کی زمین خالی کروائی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہزار 80 سے زائد خاندان بے گھر ہوئے تھے جن میں خاص طور پربنگالی مسلمان شامل ہیں۔ رہائشی افراد نے یہ کہتے ہوئے مزاحمت کی کہ وہ اس علاقے کےمحفوظ جنگل قرار دینے سے پہلے سے یہاں رہ رہے ہیں۔
16جون کو گوالپارہ قصبے کے قریب پولیس نے مقامی افراد کو بے دخل کرنے کے بعد حسیلبیل سے ۶۹۰؍خاندانوں کے گھروں کو منہدم کیا تھا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرمانے بدھ کو کریک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ’’ غیر قانونی درانداز‘‘ کا آنا جاری رہے گا۔ ہیمنت بسوا شرمانے ایکس پوسٹ میں لکھا تھا کہ بے دخلی جاری رہے گی، ہم اپنے جنگلات کی حفاظت کریں گے اور مقامی افراد کے حقوق کیلئے ہماری لڑائی جاری رہے گی۔ ’’غیر قانونی دراندازوں‘‘ پرکریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
Two Muslim men were killed during an eviction drive in the Betbari area of Krisnai, Goalpara district, Assam. Witnesses say Assam Police opened fire on Muslim residents resisting the eviction.@TheObserverPost pic.twitter.com/a1QBMYVcsa
— Meer Faisal (@meerfaisal001) July 17, 2025
8جولائی کو کوکراجھر ضلع میں بے دخلی کے تعلق سے خطاب کرتے ہوئے ہیمنت بسوا شرما نے کہاتھا کہ ’’کسی کو بھی350غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کو ہٹائے جانے سے مسئلہ ہے تو وہ اسے انہیں برداشت کرنا ہوگا۔‘‘اس کے دوسرے دن یعنی ۹ ؍ جولائی کو انہوں نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ڈرائیور جاری رہے گی اور کسی نے ’’تشدد‘‘کی دھمکی دی تو اس سے نپٹا جائے گا۔‘‘ قبل ازیں کانگریس کے صدر نے بھی بے دخلی کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اس کا مقصد بنگالی مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے۔‘‘
#BREAKING
— Nabila Jamal (@nabilajamal_) July 17, 2025
Assam's Goalpara erupts over eviction drive
Clash between locals and forest department in Paikan turns deadly
One resident Sakowar Hussain killed, another Kuchumuddin Sheikh critically injured. Forest dpt claims they were forced to fire in self-defense to protect… pic.twitter.com/nEgV7Ks8YX
کانگریس نے دھبوری اور گوالپارہ میں2ہزار گھروں کے منہدم کئے جانے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اوراسے’’ریاست کی سرپرستی میں ہونے والا عمل اور آرٹیکل21؍ (زندگی اور ذاتی آزادی کے حق ) کی خلاف وزری قرار دیا تھا۔ کھرگے نے ایک ریلیز کے دوران کہا تھا کہ ’’اگر آسام میں کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو ہم بے دخل کئے جانے والے گھروںکو دوبارہ تعمیر کریں گے اور متاثرہ خاندانوں کو دوبارہ آباد کیا جائے گا۔اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اس بے دخلی کو’’ریاست کی لگائی ہوئی آگ‘‘ قرار دیا تھا اور الزام عائد کیا تھا اور عوامی فلاح و بہود کے بجائے بی جے پی کے اقتدار والی حکومتوں پر سرمایہ کاروں جیسے اڈانی اور امبانی کیلئے زمین کو خالی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔اس بے دخلی کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثرہوئے تھے جن میں زیادہ تر افراد کو بے دخل کر دیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے بے دخلی کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تھی۔اس حادثے کے بعد 2 مسلمان افراد کو قتل کئے جانے کا معاملہ گونج رہا ہے جن میں صدام حسین اور شیخ فریدشامل ہیں جنہیں آسام کے دارنگ ضلع میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جاری مظاہرے میں گولی مارکرقتل کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ماجد صابری قوال گروپ کے 3موسیقاروں کی میتیں کراچی منتقل