گلگت بلتستان: پی ڈی ایم اتحاد کی نامزد سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب

Jul 17, 2023 | 19:01:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ڈی ایم اتحاد کی نامزد امیدوار سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسملبی منتخب ہوگئیں۔

ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے اتحادی جماعتوں نے سعدیہ دانش کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے تھے تاہم مقررہ وقت تک کسی اور رکن اسمبلی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی بن گئیں، اسمبلی اجلاس میں سعدیہ دانش کے بلامقابلہ انتخاب کا اعلان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: ’تحریک اںصاف میری پہلی اور آخری پارٹی ہے‘

خیال رہے کہ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک نے پی پی پی رکن سعدیہ دانش کی حمایت کی۔ 

اجلاس کی صدارت اسپیکر اسمبلی نذیر ایڈووکیٹ نے کی۔

گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، سپیکر نذیر ایڈوکیٹ نے ڈپٹی سپیکر سعدیہ دانش سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔